چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ۔ فوٹو آن لائن

کوئٹہ: سپریم کورٹ رجسٹری میں بلوشستان بدامنی کیس کی سماعت شروع۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کا تین رکنی بینچ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت کررہا ہے۔

سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری بابر یعقوب فتح سے پوچھا کہ آپ کو کہا تھا کہ لاپتہ افراد کے بارے میں آج حتمی رپورٹ جمع کرائیں۔

جس پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ مزید مہلت دی جائے تاکہ بہتر نتائج عدالت کے سامنے لائے جاسکیں۔

چیف جسٹس نے کہا ہے کہ انہوں نے حکم دیا کہ جاکر لاپتہ افراد کو لے آئیں لیکن نیتجہ صفر ہے، ٹارگٹ کلنگ ختم ہوئی اور نہ ہی اغوا برائے تاوان۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری دفاع کے متعلق دریافت کیا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل جواب دیا کہ وہ چلے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے بلوچستان بدامنی کیس میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے اسلحہ اور گاڑیوں کی غیرقانونی راہداریاں منسوخ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے کمانڈر ایف سی ڈیرہ بگٹی کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں