امریکا۔ رائٹڑز فوٹو

ویسٹ بلوم فیلڈ: عیسائی قانونی گروپ جس نے امریکی پادری کے کھلے عام قران جلانے کے اقدام کی حمایت کی تھی، اب ایک خالی امریکی اسکول کی عمارت جہاں اسلامک سینٹر بنانے کا منصوبے بنایا جارہا تھا، کی بھی مخالفت کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ 'اسلام کے خطرے' کا سامنا کرنا چاہتے ہیں اور 'جہاد' کو روکنا چاہتے ہیں کہ کہیں ان کا ملک اسلامک ملک نہ بن جائے۔

اسلامی ثقافتی ایسوسی ایشن نے یہ اسکول مضافاتی ڈیٹرایٹ میں گزشتہ سال ایک عشاریہ ایک ملین ڈالر کی قیمت پر خریدا تھا۔

اس قانونی سینٹر نے امریکا میں واقع اسلامک ارگنائیزیشنز پر الزام لگایا ہے کہ وہ قانونی نظام کا فائدہ اٹھا کر 'جہاد' کررہے ہیں اور ان کا مقصد امریکا کو اسلامی ملک بنانا ہے۔

انہوں نے اسلامی ایسوسی ایشن پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں