چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژین ہوا نے حکام کے حوالے سے اموات کی تصدیق کی۔ اے ایف پی

بیجنگ: جنوب مغربی چین میں آنے والے زلزلے سے جمعہ کی شام تک  کم از کم پچاس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 زلزلے سے اب تک کم ازکم بیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق ہوچکی ہے۔

 جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یکے بعد دیگرے زلزلے کے کئی جھٹکے آئے تھے۔ جن میں سے صرف ایک کی شدت ریکٹراسکیل پر پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی ہے۔

 چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژین ہوا نے حکام کے حوالے سے اموات کی تصدیق کردی ہے۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوب مغربی چین میں واقع ین نان اور گوئز ہو صوبے کی سرحد پر پر گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے زلزلے کا سب سے شدید جھٹکا محسوس کیا گیا۔ جس کے بعد متعدد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔

 ژین ہوا نے چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا محور زمین میں چودہ کلومیٹر کی گہرائی میں  تھا۔

  سینٹر کے حوالے سے ژین ہوا نے بتایا کہ زلزلے کے چار شدید نوعیت کے جھٹکے آئے تھے۔

  زیادہ تر اموات مکانات مندم ہونے کے باعث ملبے تلے دب کر ہوئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں