اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ان کے ہندوستانی ہم منصب ایس ایم کرشنا- آن لائن فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور ہندوستان نے سرکاری سطح پر رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ہفتے کے روز اسلام آباد میں پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ان کے ہندوستانی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ، ہائی کمشنر اور دیگر اعلٰی حکام نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال بحال  ہونے والے جامع مذاکرات کے دوسرے دور میں زیرغور آنے والے امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

بات چیت کے دوران کشمیر، سیاچن، سرکریک، پانی کی تقسیم کے تنازعات، ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق اعتماد سازی کے اقدامات، ویزا کے اجرا میں نرمی کے حوالے سے اقدامات اور ثقافتی و تعلیم میں تعاون سمیت مختلف امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزراء خارجہ نے دونوں ملکوں میں بات چیت کے عمل کو مزید آگے بڑھانے اور تعلقات میں بہتری لانے کیلیے تجاویز پر غور کے علاوہ بھی آئندہ مذاکرات کے روڈ میپ کا بھی تعین کیا گیا۔

 

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں