شہزاہ ہیری- رائٹرز فوٹو

قندھار: طالبان نے نے دھمکی دی ہے کہ وہ چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ افغانستان آنے والے برطانیہ کے شہزادہ ہیری کو قتل کردیں گے۔

پیر کے روز عسکریت پسندوں کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خبر رساں ادارے کو فون پر نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے  شہزادہ ہیری پر ہلمند صوبے میں حملے کا ایک  'اہم منصوبہ' ترتیب دے رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں گے کہ پرنس ہیری اور ہلمند میں موجود دوسرے برطانوی فوجیوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

مجاہد کے مطابق یہ ضروری نہیں کہ وہ ہیری کو اغواء کرکے ماریں ، بلکہ انہیں ہدف بھی بنا سکتے ہیں۔

مجاہد کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی ہمارے ملک میں جنگ میں حصہ لے گا، وہ ہمارا دشمن ہوگا اور ہم اسے مارنے کی پوری کوشش کریں گے۔

جنگی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ ستائیس سالہ ہیری  اگلے چار ماہ افغانستان کے سب سے خطرناک صوبے ہلمند میں گزاریں گے۔

چار سال قبل افغانستان میں تعینات پرنس ہیری کی آمد کو خفیہ رکھا گیا تھا لیکن سیکورٹی خدشات کی بعد انہیں مختصر قیام کے بعد وطن روانہ کر دیا گیا تھا۔

اس مرتبہ برطانوی فوج نے ان کی آمد کو خفیہ رکھنے کے بجائے ان کی  تعیناتی کے بعد  کئی تصاویر اور وڈیو جاری کی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں