پولیس ہندوستان ماہی گیروں کو لے جاتے ہوئے- اے ایف پی فوٹو

کراچی: پاکستان نے پیر کو اڑتالیس ہندوستانی  ماہی گیروں کو رہا کردیا جس میں چودہ مسلمان ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

حکومت  نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے تین روزے دورہ کے موقع پر 'جزبہ خیر سگالی'کے طور پر  اسّی میں سے اڑتالیس قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان ماہی گیروں کو آج کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ، پاکستان فشر فولک فورم اور لیگل ایڈ تنظیم ڈبلیو کے نمائندے بھی  موجود تھے۔

رہا ہونے والے ماہی گیر کوچ کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں لاہور روانہ ہوگئے ہیں جہاں کل انہیں واہگہ بارڈر کے راستے ہندوستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات محمود صدیقی نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ملیر جیل میں پڑوسی ملک کے صرف بتیس قیدیوں باقی رہ گئے ہیں، جنہیں جلد رہا کردیا جائے گا۔

پی ایف ایف کے سلطان میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اب تک ہندوستان کے چھ سو پچاس ماہی گیررہا کیے ہیں لیکن ہندوستان نے ابھی تک پاکستان کے ایک سو پچاس ماہی گیر رہا نہیں کیئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں