لندن میں وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس سے ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا۔ فائل تصویر اے ایف پی

لندن: افغانستان کے شورش زدہ صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گیا۔

یہ بات لندن میں وزارت دفاع نے اتوار کے روز کہی ۔

وزارت دفاع کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ دی لائٹ ڈریگونز سے وابستہ ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے. بیان میں مزید بتایا گیا کہ فوجی اس وقت ہلاک ہوا جب ایک گاڑی جس میں وہ سوار تھا جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج میں نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔

اہلکار کی شناخت سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ۔ اس ہلاکت کے بعد افغانستان میں اکتوبر2011ء میں آپریشنز کے آغاز سے بعد سے اب تک ہلاک ہونیوالے برطانوی فوجیوں کی تعداد427ہوگئی ہے ان میں سے کم ازکم387فوجی لڑاکا کارروائیوں میں مارے گئے ۔

برطانیہ کے افغانستان میں9500فوجی تعینات ہیں جو کہ امریکہ کے بعد نیٹو قیادت میں بین الاقوامی سلامتی معاون فورس میں حصہ لینے والا دوسرا بڑا ملک ہے ۔

برطانوی فوجی وسطی ہلمند میں تعینات ہیں اور طالبان مزاحمت کاروں کیخلاف لڑائی اور مقامی سکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کررہے ہیں ۔

برطانیہ2014ء کے آخر تک اپنے تمام لڑاکا فوجیوں کو واپس بلانے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔

تبصرے (0) بند ہیں