دس ستمبر کو قندوز میں ہونے والے حملے کے بعد پولیس افسران جائے وقوعہ کا معائنہ کررہے ہیں۔ رائٹرز تصویر

قندوز، افغانستان: پیر کی صبح ایک گنجان علاقے میں خُودکُش جیکٹ پہنے ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اس وقت اُڑالیا جب وہاں لوگوں کی آمدورفت جاری تھی۔

اس حملے میں دس پولیس اہلکار اور چھ عام شہری ہلاک ہوئے۔

قندوز میں پولیس چیف کے سربراہ سمیع اللہ قطرہ کے مطابق شہری علاقے میں خودکش حملہ اور کا ہدف پولیس والے تھے۔

قطرہ نے کہا کہ اس حملے میں دس پولیس اہلکار اور چھ شہری ہلاک ہوئے جبکہ تیس افراد زخمی ہوئے۔

فوری طور پر کسی بھی گروہ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ۔

واضح رہے کہ پیرکے روز ہونے والے اس حملے سے قبل ایک نوعمر لڑکے نے کابل میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز پر خود کش حملہ کیا تھا جس میں چھ افراد سمیت چند بچے بھی ہلاک ہوئے تھے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی تھی تاہم اس بات سے تردید کی تھی کہ حملے میں کم عمر بچہ استعمال ہوا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں