طالبان ۔ فائل تصویر رائٹرز

لندن/کابل: افغان طالبان نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے قیادت کے ارکان  امریکا کے ساتھ ان کی افغانستان میں طویل ملٹری کی موجودگی کے حوالے سے جامع امن معاہدے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو نامعلوم جگہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رائل متحدہ سروسز انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے شائع کردہ یہ رپورٹ جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی نہیں چاہتے کہ افغاستان میں امریکی رہیں اور ان کا یہ موقف ہمیشہ قائم رہے گا۔

امریکا کی حامی فورسز جو کہ افغانستان میں سن دو ہزار ایک سے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ کررہیں ہیں، اب چاہتے ہیں طالبان کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پاجائے کیوں کہ منصوبے کے تحت نیٹو افواج سن دو ہزار چودہ کے آخر میں افغانستان چھوڑ دیں گیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں