عسکریت پسند مشقیں کرتے ہوئے مظر آ رہے ہیں۔ اے پی فوٹو

لاڈھا: طالبان نے گزشتہ ماہ اغواء ہونے والے گومل زم ڈیم کے آٹھ ملازمین کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

منگل کو جاری ہونے والی اس وڈیو میں مغوی ،حکومت سے اپنی رہائی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

وڈیو میں ایک مغوی کہہ رہا ہے کہ " ہم حکومت پاکستان اور واپڈا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری جلد از جلد باحفاظت رہائی ممکن بنائیں"۔

مغویوں نے طالبان کے مطالبات کو فوری پورا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے وڈیو میں بتایا ہے کہ ان کے ایک ساتھی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ دو پک آپ گاڑیوں پر سوار یہ اہلکار پندرہ اگست کو ڈیم سے ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف جاتے ہوئے وانا ٹانک روڈ پر مرتضٰی گوٹھ کے مقام سے اغواء ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق، اغواء ہونے والوں میں انجنیئر، ایک سب انجنیئر، دو ڈرائیور، ایک باورچی، دو سیکورٹی اہلکار اور ایک مزدور شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں