فائر بریگیڈ کا اہلکار آگ بجھانے کی کوشش کررہا ہے۔ فوٹو اے پی

لاہور: لاہور میں گلشن راوی میں بند روڑ پرجوتوں کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریسکیوحکام نے متاثرہ فیکٹری سے متعدد مزدوروں کو نکال لیا ہے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

زیادہ تر افراد جھلسنے اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔

میو اسپتال کے ایم او نے حادثے میں 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابھی بھی کچھ افراد فیکٹری میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

چوتے کے سول بنانے والی اس کارخانے میں ایک روز قبل استعمال ہونے والے کیمیائی مادے کے ڈرم اور خام مال منگوائے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق سب سے پہلے فیکٹری کے جنریٹر میں آگ لگی جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو میو اور منشی ہسپتال منتقل کیا چاچکا ہے۔

ہلاک شدگان میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے جو خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فیکٹری مالک کا بیٹا ہے ۔ اس واقعے میں فیکٹری کا مالک بھی ہلاک ہوچکا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

cathy gontar Oct 06, 2012 03:24am
Why is this not reported in USA? Americans grieve for Pakistani brothers.