Nawaz-sharif-AP670
نواز شریف۔ فا ئل تصویر اے پی

راولپنڈی: راولپنڈی کی ایک عدالت نے شریف برادران کے خلاف ریفرنسز پر کارروائی روکنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا جاری کردہ حکم امتناعی تسلیم کرتے ہوئے سماعت انتیس ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

 راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت میں ہفتے کے روز مسلم لیگ ن کے رہنماوں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کھولنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

 دوران سماعت شریف برادران کے وکلاء نے ریفرنسز پر کارروائی روکنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا حکم امتناعی پیش کیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ہائیکورٹ نے اٹھارہ ستمبر  تک کارروائی روکنے کا حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

 عدالت نے حکم امتناعی تسلیم کرتے ہوئے کیس کی سماعت انتیس ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

 عدالت نے شریف برادران کے وکیل اکرم شیخ کا وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے خواجہ حارث کا وکالت نامہ بھی منظور کرلیا۔

تبصرے (0) بند ہیں