پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان۔ رائٹرز تصویر

اسلام آباد: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سترہ ستمبر سے پٹرول 6٫52 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

 یہ تجویز ہفتے کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی ایک سمری میں دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق، سمری میں پٹرول 6٫52 ، ہائی آکٹین  1٫50روپے جبکہ مٹی کا تیل 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 اسی طرح، ہائی سپیڈ ڈیزل 1٫74 روپے اور لائٹ ڈیزل 14 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب، پٹرول مہنگا ہونے سے سی این جی بھی 6٫20 روپے فی کلو تک مہنگی ہوسکتی ہے۔

 قیمتوں میں اضافہ اور کمی کا حتمی فیصلہ حکومت کل کرے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

رئاقو اھمد لاسارئ Sep 16, 2012 11:44am
بالکل غلط ہوررہا ہے۔