۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے زمین اور سمندر پر سات سو کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل حتف سیون بابرکا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستان فوج کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایٹمی اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل نچلی پرواز اور دشوار گذار راستوں سے گذر کر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

تجربہ کے موقع پر این سی اے کا میزائل کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا تھا۔

تجربہ کے وقت اسٹریٹیجک پلانس ڈویژن کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد احمد قدوائی اور دیگر اعلٰی افسران بھی موجود تھے۔

صدر، وزیر عظم، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں