وفاقی وزیرِ داخلہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آج دہشتگردی کا خدشہ ہے۔ فائل تصویر اے پی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک کے کچھ شہروں میں ممکنہ دہشتگردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں کے کل کے اپنے اس بیان کو دوہرایا کہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اسلام آباد میں داخل کرایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں عشق رسول صلی اللہ علیہ  کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اج بھی فوج  ہائی الرٹ رہے گی۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسلام اباد ،مری، چکوال، پشاور میں موبائل سروس معطل کردی گئی ہےاور اس سلسلے میں دو صوبائی چیف سیکریٹریز نے موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے خطوط لکھے تھے۔

رحمان ملک نے نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف یوم عشق رسول کے موقع پر سیاست نہ کریں۔

اس سے قبل انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد میں ہونے والے پرتشدد مظاہرے پنجاب حکومت کی ایما پر ہوئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں