وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کی حکومت نے وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے توہین آمیز فلم بنانے والے کے قتل پر انعام کے اعلان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے حکمران اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے اعلان کی مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان شفقت جلیل نے بی بی سی کو بتایا کہ بلور کے بیان سے حکومت کا’قطعاً کوئی تعلق نہیں‘ ہے۔

بلور نے گذشتہ روز پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ متنازع فلم ساز کو قتل کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ  القاعدہ اور طالبان بھائیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ اس عظیم کام میں وہ ان کا ساتھ دیں۔

بلور نے مزید کہا کہ 'اگر انہیں موقع ملا تو وہ فلم ساز کو خود اپنے ہاتھوں سے قتل کریں گے'۔

جلیل نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم اس حوالے سے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی سے بھی بات کریں گے۔

دوسری جانب، اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے وضاحت کی ہے کہ بلور کا بیان ذاتی نوعیت کا ہے۔

اے این پی کی ہی ایک اور رکن قومی اسمبلی بشرٰی گوہر کے مطابق بلور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

محمد عارف Sep 23, 2012 10:14pm
کیا پاکستان کے حکمرانوں مسلمان نہیں ہیں ۔ کہ راجہ صاحب بلور صاحب کے بیان کی تائید بھی نہیں کر سکتے ۔