بچہ پاکستان کو جھنڈا پکڑے ہوئے- فائل فوٹو

لاس اینجلنس: امریکا میں گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا اور قانون کی خلاف ورزی سے متعلق پوچھ گچھ کی اجازت بھی دیدی۔

نکولا بیسلے نکولا کو لاس اینجلس میں حراست میں لینے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیے گئے۔

پراسیکیوٹر رابرٹ نے عدالت کو بتایا کہ پچپن سالہ نکولا نے آٹھ دفعہ قانون کی خلاف ورزیاں کیں ہیں جس میں  چامل پروبیشن افسران کو جھوٹے بیان دینا اور کم سے کم تین نام استعمال کرنا ہے۔

اس سماعت میں عوام کو آنے کی اجازت نہیں تھی اور صحافیوں کے لیئے الگ بلڈنگ میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت کو دیکھنے کا انتظام تھا۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق نکولا کو اس سے پہلے سن دو ہزار دس میں بینک فراڈ کرنے کے جرم میں سزا ہوچکی تھی جس کے بعد مشروط طور پر انہیں رہا کیا گیا تھا۔

معاہدے کے تحت ملزم کو انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت نہیں تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ ملزم نے فلم بنا کر جیل سے رہائی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں