فوٹو اے ایف پی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں تین دن کے لیے ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ وسیم احمد نے ڈان نیوز سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ریلی اور جلسے جلوسوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی میں اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد ہو گی جبکہ کراچی میں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

دوسری جانب مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ وہ کراچی میں تین دن کیلیے جلسے جلوسوں پر پابندی کے باوجود کل ہر صورت ریلی نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مزار قائد سے تبت سینٹر تک پرامن ریلی نکالی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں