میاں محمد نواز شریف- فائل فوٹو

راولپنڈی: احتساب عدالت راولپنڈی نے شریف برادران کے خلاف زیرالتوا ریفرنسز کے اجرا کی درخواست کی سماعت دس اکتوبر تک ملتوی کردی۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت نمبر چار کے جج چوہدری عبدالحق نے شریف برادران کے خلاف  ریفرنسز کھولنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔

ریفرنس کھولنے کی درخواست چیرمین نیب کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔

دوران سماعت، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے معاون نے عدالت کو بتایا کہ ریفرینسز کے حوالے سے ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست لاہورہائی کورٹ میں دائر ہے جس کی یکم اکتوب رکو  راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوگی۔

معاون وکیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ درخواست کی سماعت تک نیب عدالت میں مزید کارروائی کو ملتوی کیا جائے۔

وکیل کے دلائل کے بعد نیب عدالت نے درخواست کی سماعت دس اکتوبر تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں پندرہ ستمبر کو احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے چیف نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف کرپشن کے تین ریفرنسز پر کارروائی کو روک دیا تھا۔

شریف خاندان کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ  لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے حکم دیا ہے کہ جب تک وہاں یہ معاملہ حل نہیں ہوجاتا تب تک احتساب عدلت اپنی کارروائی کو روک دے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں