سری لنکا: پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک ہے۔— رائٹرز فوٹو

گال: پاکستان کی ویمن ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو گئی ہے۔

ہفتے کو سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس طریقے پر ہوا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 146رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 42 رنز جیس کیمرون نے بنائے۔

پاکستان کی سعدیہ یوسف نے دو جبکہ ثنا میر اور اسماویہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے ہدف کا تعاقب مایوس کن انداز میں کیا اور ابتدائی تین وکٹیں جلد ہی گر گئیں۔

پاکستان کا اسکور تین وکٹوں پر اڑتیس تھا جب بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔

مسلسل بارش کی وجہ سے میچ ختم کردیا گیا اور ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت آسٹریلیا کی ٹیم پچیس رنز سے میچ جیت گئی۔

انگلینڈ اور اسٹریلیا سے شکست کھانے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

پاکستان اپنا اگلا میچ ہندوستان کے خلاف پہلی اکتوبر کو کھیلے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں