امیدواروں کی جانچ پڑتال دس سے گیارہ اکتوبر جبکہ انتخابات سترہ اکتوبر کو ہوں گے۔ڈان فوٹو

لاہور: پنجاب کے صوبائی الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت پر نااہل ہونے والے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

 جمعے کو چیئرمین الیکشن کمیشن نے لاہور میں قائم صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے دورے کے موقع پر اعلان کیا کہ دوہری شہریت پر نااہل ہونے والے امیدواروں کے حلقوں میں کاغذات نامزدگی  آٹھ سے نو اکتوبر تک ہوگی۔

 امیدواروں کی جانچ پڑتال دس سے گیارہ اکتوبر جبکہ انتخابات سترہ اکتوبر کو ہوں گے۔ دوہری شہریت پر نااہل ہونےوالے ارکان اسمبلی کی جگہ نئے عوامی نمائندوں کے چناؤ کے لیے انتخابات این اے ایک سو سات گجرات اور این اے ایک سو باسٹھ ساہیوال میں ہوں گے۔

 اسی طرح  پی پی چھبیس جہلم، پی پی ایک سو بائیس سیالکوٹ اور پی پی ایک سو چوالیس لاہور میں بھی انتخابات سترہ اکتوبر کو ہوں گے۔

 واضح رہے کہ بیس ستمبر کو سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے گیارہ اراکین کو دہری شہریت رکھنے پر نااہل قرار دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں