امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا۔ فائل تصویر

لیما: امریکی سیکرٹری دفاع لیون پینٹا نے جمعے کے روز افغان صدر حامد کرزائی کو امریکی فوج پر تنقید کے بجائے ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنے کو کہا ہے۔

پینٹا جو پیرو میں لاطینی امریکہ کے دورے پر آئے ہیں، لیما کی طرف جاتے ہوئے ملٹری جہاز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ کرزائی کو یاد رکھنا چاہیے کہ دو ہزار سے زیادہ امریکی فوجی افغانستان میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پینٹا کا یہ بیان کرزائی کے بیان کے بعد آیا۔ جمعرات کے روز کرزائی نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان میں پناہ گزیر عسکریت پسندوں کو پکڑنے میں ناکام ہورہا ہے۔

پینٹا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں یونیفارم میں موجود لوگ افغانستان کی خود مختاری لے لیئے لڑ رہے ہیں اور ہلاک ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار سے زائد امریکی مرد اور عورتیں، ایساف کے فورس کے لوگ اور افغان بھی اس جنگ میں بہت سے لوگ کھو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ صحیح دشمن سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے نا کہ کسی غلط دشمن سے، اس لیئے صدر کرزائی کو چاہیے کہ ان لوگوں پر تنقید کرنے کے بجائے ان کا کبھی شکریہ ادا کردیا کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

raja sabir Oct 06, 2012 06:07am
RAJA SABIR KHAN HOJRA NAWAZ SHARIF NEAR QUAID I AZAM UNIVERSITY ISLAMABAD it is highlighted that the Afghanistan is a place where no out side warrior had not succeeded to win the war agaist Afghanis.Now USA claim that it could control over the Afghan people and govern them,it not a fair way to grab the emotion and faith of people in Afghanistan,blaming Pakistan by the voice of Afghan President is not justifiable but failure of USA agressive War plan. Only negotiation and parlays with all concerning sections is a best way to best possible solution.