وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ ۔ — اے پی پی فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تحریک طالبان سے مذاکرات کریں ،حکومت انہیں تعاون فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو وزیرستان جانے سے نہیں روکا بلکہ انہیں وہاں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے ڈرون حملوں کو غیر قانونی قراردیا ہے  اورحکومت بھی روز اول سے ڈرون حملوں کی مخالف رہی ہے۔

کائرہ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے عالمی فورم پر پاکستان کی قربانیوں اور ڈرون حملوں کا ذکر کیا ہے۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو دہشتگردی کی کوئی بھی صورت قابل قبول نہیں اور پیپلز پارٹی تمام سیاسی قوتوں سے ملکر دہشتگردی اور بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کی خواہش مند ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں