چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم۔ فائل تصویر

کراچی: جسٹس رٹائرڈ فخرالدين جی ابراہيم اليکشن کميشن سندھ کے دفتر پہنچے اور انتخابی معاملات کا جائزہ ليا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں امن و امان کا معاملہ انتہائی اہم ہے جس کے لئے تمام تجاویز زیرِ غور ہے۔

ميڈيا سے گفت گو ميں فخرو الدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لئے پولنگ اسٹيشنز کی تعداد ميں اضافہ کيا جارہا ہے۔ عوام انتخاب ميں اپنا حق رائے دہی استعمال کريں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے معاملے کا بھی جائزہ لے رہے ہيں۔

اليکشن کميشن حکام کا کہنا ہے سترہ نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ان کی تيارياں مکمل ہيں، جيسے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگا اميد واروں کی فہرستيں جاری کردی جائيں گی۔ r

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں