۔ —فائل فوٹو

پشاور: لوئر کرم ایجنسی میں مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق منگل کی صبح لوئرکرم کے علاقے چھری پڑاؤ کے مقام پر بیس مسافروں کو پارہ چنار سے پشاور جانے والی مسافر کوچ پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سےحملہ کر دیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کرا دیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں