ملالہ یوسف زئی۔—تصویر بشکریہ نخبت ملک

پشاور: سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نامعلوم افراد کی نجی سکول کی گاڑی پر فائرنگ سے دو طالبات سمیت زخمی ہونے والی  قومی ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کو صدر آصف علی زرداری نے علاج کیلیے بیرون ملک بھجوانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کیلیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اس سے قبل میڈیکل بورڈ نے ملالہ کوعلاج کیلئے بیرونِ ملک  بھجوانے کا مشورہ دیا تھا۔

  ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق ملالہ کی حالت اس وقت انتہائی تشویشناک ہے۔ گولی لگنے سے اس کے سر کا حصہ سوج چکا ہے اور آپریشن ممکن نہیں۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق اب گولی ریڑھ کی ہڈی تک پہنچ چکی ہے۔

یاد رہے کہ مننگل کی صبح ملالہ یوسفزئی پرقاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

سیدوشریف ہسپتال ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو گردن میں گولی لگی تھی ۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملالہ یوسف زئی منگل کو سکول سے گاڑی میں روانہ ہوئیں تو گھات لگائے ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ملالہ سمیت دو طالبات زخمی ہوگئیں۔

پاکستان تحریک طالبان نے ڈان کے نمائندے سے گفتگو میں  ملالہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کو طالبان مخالف پروپیگنڈا کرنے اور سیکولر خیالات کو فروغ دینے پرنشانہ بنایا گیا

واضح رہے کہ ملالہ کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں قومی امن ایوارڈ برائے یوتھ سے بھی نوازا گیا تھا۔

ملالہ کو یہ ایوارڈ ان کی سوات میں امن اور تعلیم کے فروغ کے لیے دی گئی خدمات کے نتیجہ میں دیا گیا۔

وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی سب سے پہلی طالبہ ہیں۔

تعلیم کے لیے آواز بغاوت بلند کرنے والی ملالہ نے اپنے قلمی نام ‘گل مکائی’ سے سوات میں طالبان دور کے دوران ہونے والے ظلم سے دنیا کو آگاہ کیا تھا۔

گل مکائی کی ڈائری’ سب سے پہلے بی بی سی اردو نے اپنی ویب سائٹ پر سن دو ہزار نو میں شائع کی تھی۔

ملالہ کے والد زیادین یوسف زئی سوات میں خوشحال خان اسکول اور کالج کے سربراہ ہیں۔

وہ سوات میں طالبانائزیشن کے دور میں قومی جرگہ کے ترجمان بھی تھے۔

ملالہ پر ہونے والے حملے کی وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے مذمت کی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (16) بند ہیں

ثمرین Oct 09, 2012 12:27pm
علم حاصل کرنا سب پر فرض ہے جس طرح نماز زکوات روزہ اور حج فرض ہے علم کی برتری ہی تھی کہ فرشتوں کو حکم ہوا کہ وہ آدم کو سجدہ کریں تو جو لوگ علم کی شمع جلانیں والوں پر قاتلانہ حملےکریں وہ دین و مذہب کےکس فلسفے اور نکتے کی ترجمانی کر رہے ہیں اسلام سلامتی کے ساتھ ساتھ علم و فکرکا بھی مذہب ہے جو لوگ عورتوں اور بچیوں پر حملے کرتے ہیں انہیں گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں دینی اور دنیاوی علم سے روکتے ہیں وہ نہ صرف سماجی مجرم ہیں بلکہ خلاف دین اعمال کے مرتکب ہیں ہمیں امریکا کے خلاف کسی نام نہاد جہاد سے پہلے جہاد بالنفس کی ضرورت ہے ۔
اقبال افغانی Oct 09, 2012 01:11pm
شرم آنی چاہیے ان اسلامی امارات کا خواب دکھنے والوں اور چالیس ہزار سے زیادہ معصوم شہریوں کی جان لینے والوں سے.  
ثمرین Oct 09, 2012 01:11pm
میری سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ شیعہ اور سیکولر لوگوں کو قتل کیوں کیا جاتا ہے ؟ بھائی یہ شیعہ سنی کو کیوں نہیں مارتے یہ سیکولر لوگ دین و مذہب کے خدائی فوجداروں کو کیوں نہیں مارتے بس خود مرے جا رہے ہیں۔ ایسی سنییت سے تو پھر شیعت ہی بہتر ہے ایسے دین سے تو پھر لادینیت ہی بہتر ہے کہ کم از کم دوسروں کے لیے باعث سلامتی تو ہیں
نادیہ خان Oct 09, 2012 01:16pm
طالبان مخالف پرپیگنڈا، یہ ہوتا کیا ہے؟ یعنی جب طالبان سکول بم مار کر اڑاییں یا بچوں کو قتل کریں تو ہم واہ واہ کریں اور کہیں کہ یہ اصل جہاد ہے کیونکہ یہ امریکہ کی جنگ ہے؟اتنی دانشمندی کا مظاہرہ تو صرف عمران خان ہی کر سکتے ہیں. 
سلیم احسن Oct 09, 2012 01:43pm
بی بی آپ کو ہر سازش کی پیچھے عمران خان ہی کیوں نظر اآتے پیں؟ آپ جیسے ہی لوگ اس ملک میں امن نہیں ہونے دیتے. اگر حکومت عمران خان کو وزیرستان تک پہنچنے دیتی تو شاید اس معاملے کا کچھ حل بھی سامنے آتا. مگر کیا کیجیے کہ آپ جیسے لوگ اس ملک کو صرف حالتٰ جنگ میں ہی دےکھ کر خوش ہیں.
masood Oct 09, 2012 04:37pm
The knowledge which takes one far from his religion is never knowledge and that knowledge is the means of strengthening the relations with devil.
khalilshrif Oct 09, 2012 07:39pm
اللہ اس بچی کو صحت کاملہ و عاجلہ دے- میری اس دعامیں پوری پاکستانی قوم اور ہر امن پسند شہری کی دعائیں شامل ہیں- اس معصوم بچی کا صرف یہی قصور ہےکہ اس نے نام نہاد داعی اسلام"طالبان" کی سوچ سے اختلاف کیا - ان نام نہاد اسلامی شریعت کے ان دعوی داروں سے کیا یہ پوچھ سکتا ہوں کہ اس حدیث کے معنی اور مفہوم کیا ہیں " ہر مسلمان مرد و عورت پر علم حاصل کرنا فرض ہے" آپ اپنی دلیل کو کس شرعی اصول کےساتھ منضبط کریں گے کہ خواتین کا علم حاصل کرنا خلاف شرع ہے؟ جب کہ نبی اکرم (صلی علیہ وسلم)کی مندرجہ بالا حدیث خواتین کے حصول علم پر کوئی قدغن نہیں لگاتی بلکہ وہ ہر دو صنفوں (مرد و عورت)کیلئےحصول علم کو فرض قرار دیتی ہے-یہ تاریخی امر واقعہ ہے کہ دور نبوی(صلی علیہ وسلم) میں جب مسلمانوں میں علم کے حصول کا ذوق بڑھا اور مسجد نبوی میں باقاعدگی سے درس ہونے لگاتوخواتین میں بھی حصول علم کا ذوق بتدریج بڑھاجس پرحضور اکم (صلی علیہ وسلم)نے نہ صرف خواتین کیلئے بھی مسجد نبوی میں اس کا احتمام کرایا بلکہ خاتون معلمہ کی بھی تلاش شروع ہوئی ۔چنانچہ حضرت عائشہ بنت ابو بکر کےنام قرعہ فال نکلا( جو بعد میں ام المونین ہوئیں) اور آپ مسجد نبوی میں خواتین کی پہلی معلمہ مقرر ہوئیں جو آپ کی حیات کےپچاس سال تک قائم رہاجس سے دنیائے اسلام کی خواتین علم حاصل کرتی رہیں ہیں- (بحوالہ: کتاب اہل بیت رسول ۔ ۔ ۔ صفحہ 41-40 صنف:عزیر احمد صدیقی) اور آبج ہم اس تحریک کو یہ کہکر ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اسلام میں عورت کو تعلیم کا حق نہیں ہے؟ یہ آپ کا کونسا اسلام ہے ، اس کی وضاحت کیجئے
رضا رضوی Oct 09, 2012 08:36pm
جب ہم کہتے تھے کہ لوگوں کو شناخت کرکے مارنے کی رسم کے خلاف کھڑے ہوجاو تو لوگ کہتے تھے کہ یہ تو صرف شیعوں کا مسئلہ ہے، ہم بول کر کیوں اپنے آپ خطرے میں ڈالیں! مگر آج آپ نے دیکھ لیا ایک 15 سال کی بچی ملالہ کو اسکول بس سے شناخت کرکے سر پر گولی مار کر زخمی کردیا۔ ابھی بھی وقت ہے! اس ظلم کے خلاف کھڑے ہوجاو یہ درندہ صفت دہشتگرد کسی ایک مسلک کے خلاف نہیں یہ انسانیت، تعلیم، اسلام کے خلاف ہیں۔!! سوچو ابھی بھی وقت !!
mudasser Oct 09, 2012 09:07pm
hum malala yousafzai pe qatlana hamly k shadid muzamat krty hai ye just un p nai balky pori insaniat pe hamla hai aurto p hath uthana mardangi nai hai j masoomo ki zindagi se khel rahy hai ye to musalman khelany ke laiq hi nai hai humara mulk pakistan musalsal deshatgardi ka shikar raha hai aur america daroon hamly krwa raha hai koi pochny wala nai hai akhir kb tk hawa ki betiya qurbania deti rahengi meri chief justice of pakistan se appeal hai k is case k liye team tashkeel di jaye j is mamly ki teh tk pounch saky bye mudasser
shahzad Oct 09, 2012 09:20pm
hum malala yousafzai pe hamly k muzamat krty hai k 1 aisi hamari behan jis n ilam k hasool k liye awaz uthai to us ki awaz ko dabany k koshish ki gai ye kaisa pakistan hai k yaha jo jis k chahy mar dy koi pochny wala nai hai mera sawal hai un se j iqtadar k dort m lagy howe hai unhy pakistan ki aur awam k koi parwa nai hai yaha wehshina mahool hai lahore karachi pory pakistan m halat roz ba roz krab hoty ja rahy hai wazirastan me daroon hamly na hi band ho rahy hai na hi hamari governament is k bary m koi kadam utha rai hai america apny maqsad m kamyab ho raha hai meri sb musalmano se appeal hai ke wo mutahid h warna aj jo kuch malala k sath howa hai khudana khwasta wo kal ko hamary sath b ho sakta hai meri dowa hai k allah malala ko jald se jald sehat yab kry aur jo mulk dushman hai unhy allah napak irado m kamyab na kry ameen shahzad
انور امجد Oct 09, 2012 11:06pm
اللہ ملالہ کو جلد صحتیاب کرے۔ اور اس کے گھر والوں کو اس مشکل وقت میں ہمت عطا کرے۔ آمین۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان اور ان کے سب ساتھیوں کو اب چوڑیاں پہن لینی چاہیں جو اب اس حد تک گر چکے ہیں کہ ایک کمزور اور نھتی لڑکی پر بندوق اٹھاتے ہیں۔ اب وہ انسان تو کیا مرد کہلانے کے بھی قابل نہیں۔
arfat ahsan Oct 10, 2012 01:12am
malala yusafzai ka sun ker humain bohat dukh hai ke hamri behan ke sath aisa hoa pori pakistani qoam is ke sath hai or tamam hum watan ki duain is behan ke sath hain allah ke gher mein bohat umeed hai allah is behan ko sehatyabi ata fermaye or yeh phir se mulk o qoam ka naam roshan kare ameen inshallah talah
یمین الاسلام زبیری Oct 10, 2012 01:32am
The pen is mightier than sword. The Taliban's weapon can kill people but Malala's pen has produced thousands like her. Her article sure has scared the Taliban, and they had no tounge to send a reply. Killing is the best that they can do.
hamad Oct 10, 2012 02:56am
President OBHAMA ordered CIA to Kill the Malala Yousafza in order to reduce the pressure due to Imran Khan peace March against drone. As Obhama want to show there is Talban so my Drone policy is not wrong. Obhama Order to kill her only to show there is Talban in Pakistan, Obhama want to reduce presure after IMran peace March..
muhammad afzaal Oct 10, 2012 04:59am
imran khan ne khud wazirestan main ja k marna tha imran khan ne toh try he nahe ki k agy jaun aik request se wapis aa gya hai ye imran jo khud amrica ka gulam hai usne kya taliban se larna hai nd pak ko bas ab allah bachayen gy r koi nae
adnanafzal Oct 10, 2012 02:53pm
mjhe ye ni smjh ata k jo insan dosro ka acha socheta he log os k dushman q bn jate he jese k ap k samne malala yousufzai jo k aik student he kya galt kya is bichari ne q is ko qatal krne ki koshish ki deshat gardo ne