کوئٹہ: ونی کیس میں ایم پی اے طارق مسوری عدالت میں پیش ہوگئے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈیرہ بگٹی میں تیرہ بچیوں کو ونی کئے جانے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

رپورٹوں کے مطابق پانچ روز قبل بکر میں مبینہ طور پر رکن اسمبلی طارق مسوری بگٹی کی سربراہی میں ایک جرگے کا انعقاد ہوا تھا اور خونی تنازعے کے تصفیے کیلیے تیرہ لڑکیوں کو ونی کردیا تھا۔

تاہم طارق مسوری نے آج عدالت میں بتایا کہ جرگہ ان کی سربراہی میں نہیں ہوا اور وہ اس وقت ملتان میں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارکھان ڈیرہ بگٹی سے 90 کلومیٹر دور ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل منگل کو ایک بیان میں طارق مسوری نے کہا تھا کہ انہیں جرگے کے بارے میں علم نہیں تھا اور وہ گزشتہ تین ہفتوں سے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی میں نہیں تھے۔

دوسری جانب عدالت میں ڈپٹی کمشنرڈیرہ بگٹی کا کہنا تھا کہ بچیوں کو لانے کے لیے دو ہیلی کاپٹر ڈیرہ بگٹی بھیج دیے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں