آرمی ڈاکٹرز کی ٹیم ملالہ کا معائنہ کرتے ہوئے- آئی این پی فوٹو

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ قومی امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، حملہ کرنے والے دہشت گرد کہیں نہیں بھاگ سکتے۔

بدھ کو سی ایم ایچ پشاور میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کہیں بھاگ نہیں سکتے انھیں گرفتار کر کے ہرحال میں قرارواقعی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے اور ہمیں یہ بھی پتہ ہے کہ وہ کتنے دن پہلے سوات میں آئے تھے اورانہوں نے کن کن لوگوں کو استعمال کیا اور کیا طریقہ واردات اختیار کیا۔

رحمان ملک نے مزید کہا کہ ملالہ کو علاج کیلیے بیرون ملک بھیجے جانے سے متعلق فیصلہ فی الحال موخر کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق ملالہ کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن اگر ڈاکٹروں تجویز کیا تو انہیں مزید علاج کیلیے بیرون ملک بھیجا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے ملالہ کے سر میں لگنے والی گولی جو ان کے کندھے تک جا پہنچی تھی اس کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا ہے اور میڈیکل بورڈ کی رائے کے مطابق ملالہ کو فی الحال بیرون ملک نہیں بھیجا جا رہا، ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق ملالہ کے دماغ کا مرکزی حصہ متاثر نہیں ہوا۔

 اس سے قبل طالبان کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی ملالہ کے سر سے گولی نکال لی گئی تھی لیکن ان کو مزید علاج کیلیے بیرون ملک منتقل کرنے کی اطلاعات تھیں۔

ملالہ یوسفزئی کو سوات میں ان کی اسکول بس میں گولی ماری گئی تھی جس میں ان کی دو سہیہلیاں بھی زخمی ہوئی تھیں۔ اس حملے کے بعد ملالہ کو ملٹری ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔

ملالہ کو منگل کی رات انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو سیریس قرار دی۔

ایک ملٹری افسر نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ ماہر ڈاکٹرز ملالہ کی حالت کا جائزہ لینے بدھ کے روز پشاور روانہ ہوئے ہیں۔

افسر کا کہنا تھا کہ ان کا ایجنڈا دو نکاتی ہے۔ ایک یہ کہ ملالہ کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں بیرون ملک لے جایا جائے، دوسرا کہ ان کی سرجری ادھر ہی کردی جائے۔

گزشتہ رات سی ایم ایچ ہسپتال میں ایک ڈاکٹر نے اے ایف پی کو بتایا کہ گولی ان کے سر سے گزر کر ان کی گردن کے قریب پیچھے کندھے کی طرف چلی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملالہ اس وقت انتہائی نگہداشت یونٹ میں نیم بے ہوشی کی حالت میں ہیں تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ملالہ اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے تین سے چار دن ملالہ کے لیے بہت اہم ہیں۔

دوسرے طرف پی آئی اے چیف جنید یوسف نے اے ایف پی کو بتایا کہ پی آئی اے کا طیارہ تیار کھڑا ہے، بس آرڈر ملنے کی دیر ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (7) بند ہیں

zak Oct 10, 2012 06:51am
Those who attacks mosques, schools tombs, innocent men women and childrens, not allowed them to use the word islam or muslims, just call them taliban firqa طالبان فرقه and followers of taliban firqa.
Mohammad jehangir Oct 10, 2012 11:19am
پڑہئیے گااقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ : طالبان کا ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ http://www.awazepakistan.wordpress.com
Raza Oct 10, 2012 02:51pm
Qom ki baity malala yosuf zai per qatlana hamla ma Talban ki siyasat hai. Meray khaiyal ma wo jo Talban ko support karta hai unhi logo ka hat hai. Ye buzdily hai. Wasa bhi ourat per hath utana mardangi nahi. Talban ki ab ahmiyat khatam hogai. Allah Tala se Dua hai. Malala ko sahat Tandurusti Ata farfai. Aamee
muhammad yaseen Oct 10, 2012 03:07pm
ye boht bora howa ha mala to hemary k hiro t taleban ka is masom bajy se kysa kam ta m hokmat se apel krta ho k is k molzmo ko jald az jald pkra jy or malala ko ny zendge ata kry is ko sehat naseb gta prmay
syed naved Oct 10, 2012 11:49pm
ان کو انسان کہن بھی یقینی طور پر انسانیت کی توھین و تذلیل ھ ،تحریک طالبان نے ملالہ کی ساتھ بہت بڑا نا انصافی ،ظلم کی ہے ،یہ لوگ مافی کے حقدار بھی نہیں بن سکتے .........
ادریس حیدر Oct 11, 2012 11:19am
ملالہ یوسف زئی پر حملہ انتہائی افسوسناک عمل ہے اس کڑے وقت میں ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس سوچ کا مقابلہ کریں جو انتہا پسندی اور شدت پسندی کی سوچ ہے اور اس بات کو سمجھیں کہ طاقت گولی میں نہیں گفتگو میں ہے ملالہ یوسف زئی بلاشبہ ایک توانا آواز ہیں جنہوں نے طالبان کی شدت پسندانہ ذہنیت کو بے نقاب کیا اور پوری دنیا پر یہ واضح کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور امن پسند قوم ہیں وہ ہمیں نہیں ہماری اس سوچ کو مارنا چاہتے ہیں جس کا مظاہرہ ملالہ نے اپنی تحریروں اور اپنی گفتگو میں کیا ہم خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ یہ سوچ اب پوری ملک کی ہے وہ دہشت سے اس کو دبا نہیں سکتے
nawaz Oct 11, 2012 08:58pm
insha allah jald theek ho jae gi hamari dua he