صدر پاکستان آصف علی زرداری۔ فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے  صدر آصف علی ذرداری کے دو عہدوں کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

 بدہ کے روز عمر عطا بندیال کی صدارت میں لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

 سماعت کے دوران حکومت کے نمائندے ایڈوکیٹ وسیم سجاد نے کہا کہ صدرکےخلاف درخواستیں ایسے دی جارہی ہیں جیسے کہ وہ عام آدمی ہوں۔

 انکا کہنا تھا کہ انہیں وقت دیا جائے، وہ تاخیری حربےاستعمال نہیں کررہے۔

 جسٹس بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صدرعام آدمی نہیں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ توہین عدالت کامعاملہ ہے،فیصلہ میرٹ پرہوگا۔

 کیس کی سماعت اکتیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

 اس سے قبل پانچ ستمبر کی سماعت کے دوران لاہورہائی کورٹ نے صدر آصف علی زرداری کے دو عہدے رکھنے کےخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر صدر کے پرنسپل سیکرٹری کو دوبارہ نوٹس جاری کیا تھا۔

 واضح رہے کہ بائیس جون کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود دو عہدے رکھنے پر صدر پاکستان کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کیا تھا۔

 درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود صدر نے ایک عہدہ  نہیں چھوڑا اور وہ ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں