اسلام آباد میں واقع سپریم کورٹ کی عمارت۔ —فائل تصویر

کوئٹہ: سپریم کورٹ نے بلوچستان بدامنی کیس میں اپنا عبوری حکم جاری کردیا ہے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں مقدمے کی سماعت کے بعد عبوری حکم میں قراردیا گیا کہ صوبائی حکومت نے اپنی اہلیت کھودی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا صوبے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

حکم نامے میں قراردیا گیا کہ بلوچستان میں تعینات ایف سی موثر کردار ادا نہیں کررہی، لاپتہ افراد کے مقدمات میں ایف سی کانام لیاجارہا ہے۔

عدالت کے مطابق صوبے میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کے شواہد بھی ملے ہیں۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں صوبائی حکومت کولاپتہ افراد کے لواحقین کومعاوضہ ادا کرنے کاحکم بھی دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں