شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ۔— فائل فوٹو

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلٰی شہباز شریف اور صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کے خلاف  پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے۔

ہفتے کو صوبائی اسمبلی میں پی پی پی پنجاب کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماؤں کا پیپلز پارٹی کے لیے رویہ درست نہیں ہے۔

قرارداد کے مطابق، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ آئے روز اپنے بیانات میں گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے خلاف 'شرانگیز' الفاظ استعمال کرتے ہیں جو غیر آئینی ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں سیاسی رہنما اپنی تقاریر میں گورنر پنجاب کے خلاف ہتک آمیز زبان استعمال کرتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں