چھ اکتوبر کو موریطانیہ کے صدر محمد اولد عبدالعزیز ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔ رائٹرز تصویر

نواخچوٹ: موریطانیہ کے صدر ہفتے کے روز فوجی یونٹ کی جانب سے حادثاتی طور پر چلنے والی گولی سے زخمی ہوئے ہیں۔

اے ایف پی کو موریطانیہ کے سیکیوریٹی ذرائع نے بتایا کہ آج بروز اتوار عبدالعزیز کو علاج کی غرض سے پیرس لے جایا جائے گا جو ایک فوجی قافلے کی جانب سے حادثاتی طور پر چلنے والی ایک گولی سے زخمی ہوئے تھے۔

زرائع نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ صدر کو  پیرس میں واقعے خصوصی معالجے کے ایک ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی۔

ذریعے نے یہ بھی بتایا کہ موریطانیہ کے دارلحکومت میں واقع ایک عسکری ہسپتال میں ان کے ابتدائی آپریشن کے بعد  ان کے جسم سے گولی نکال لی گئ ہے۔

ذرائع ابلاغ میں صدر عبدالعزیز کے زخمی ہونے کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں بعض زرائع کے مطابق ان کے گولی ان کے بازو میں لگی تھی جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ گولی ان کے بدن میں لگی تھی۔  تاہم ذرائع نے بتایاکہ ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں