24 اگست, 2014 | 27 شوال, 1435
ڈان نیوز پیپر

ملالئے کی علاج کیلیے برطانیہ آمد

ملالئے کو برمنگھم اسپتال لانے کیلیے ایئر ایمبولینس سے اسٹریچر کے ذریعے ایمبولینس میں منتقل کیا جا رہا ہے۔فوٹو اے پی

برمنگھم: عسکریت پسندوں کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی ملالئے یوسفزئی علاج کے لیے برطانیہ پہنچ گئی ہیں۔

ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق ملالئے جن پر گزشتہ منگل وادی سوات میں طالبان کی جاب سے حملہ کیا گیا تھا ان کا جہاز مقامی وقت کے مطابق تین بج کر پچاس منٹ پر برمنگھم ایئرپورٹ پر اترا۔

برطانوی وزیر ڈیوڈ کیمرون کے ترجمان نے بتایا کہ ملالئے کو علاج کیلیے برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں افغانستان میں شدید زخمی ہونے والے فوجیوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے ملالئے پر حملے کو بربریت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ان پر حملے پاکستان اور دنیا بھر کو شدید دھچکا پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس باہمت بچی کو نیشنل ہیلتھ سروس اسپتال میں خصوصی طبی امداد فراہم کی جائیگی۔

اس سے قبل ملالئے کو برطانیہ منتقل کرنے کے لیے دبئی سے شاہی ایئر ایمبولینس پیر کی صبح بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچی تھی۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایئر ایمبولینس میں چھوٹا آپریشن تھیٹر بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق ملالئے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ ان کے اہل خانہ کی رضامندی سے کیا گیا، ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی نگہداشت کر رہی ہے۔

میڈیکل بورڈ اور بین لاقوامی ڈاکٹر اس بات پر متفق ہیں کہ ملالئے کے دماغ کے گولی سے متاثرہ حصے کی مزید سرجری کی ضرورت ہے جبکہ سر کی متاثرہ ہڈی تبدیل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ان کو برمنگھم کے ہسپتال میں داخل کیا جائے گا۔

گذشتہ شب آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے ملالئے کےبارے میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا  تھا کہ ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

باجوہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں تھوڑی دیرکے لیے وینٹی لیٹرکے بغیر رکھا گیا، جس کےدوران انہوں نے اپنے طورپرسانس لی۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ ان کے برطانیہ سفر اور اس کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔

یاد رہے کہ ان کو سوات میں نو اکتوبر کے حملے کے بعد ہنگامی طور پر پہلے سی ایم ایچ پشاور جبکہ بعد میں راولپنڈی کے اے ایف سی ہسپتال لایا گیا تھا۔

ملالئے کے ساتھ ان کے والدین اور چھوٹے بھائی بھی برطانیہ گئے ہیں۔

اس حصے سے مزید

دسواں دن:’مائنس ون فارمولا‘تحریک انصاف اورحکومتی ٹیم میں ڈیڈلاک

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث موجودہ سیاسی صورتحال کیا رخ اختیار کرے گی۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں موبائل فون سروسز بند

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ریڈ زون میں تاحکم ثانی موبائل فون سروسز بند کی گئی ہیں۔

عمران خان کا نواز شریف سے ایک ماہ کیلئے استعفی کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک ماہ کے لیے بھی کرسی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔


تبصرے بند ہیں.

تبصرے (6)

Prakash Raoپراکاس راو
15 اکتوبر, 2012 05:20
Bartania men ilaj karwane ka faisla bahut Achha hai. Hum Bharat men chahte hain key Malala bilkul thik hojaye aur Dahshat karon ko samjhayen ke beqasoor lidkiyoon par hamla karna bahut sharamnak hai.
jsharma1234
15 اکتوبر, 2012 13:43
It can't be understood that why too much,( means more than enough) attention and coverage is being given to Malala's case.Is this a first attack by Taliban of this type,? and secondly are there no Malalas in Saudi Arabia,? why no one goes there to find malalas,? One thing we have to always remember that Taliban have an ideology and way to rule (they want to,and as they did in past) as Saudi Arabia is being governed, but no one dares to object Saudia. now question arises that where America agrees that Islamic rule is accepted to world. but in case of Taliban because they don't accept American sycophancy they are projected as the enemy of world.
دہوار
15 اکتوبر, 2012 22:41
کیا ایک چودہ سالہ بچی طالبان کے راستے کی اتنی بڑی روکاوٹ ثابت ہو رہی ہے کہ وہ اسے اپنے راستے سے ہٹانے کی اتنی نیچ حرکت کرینگے کہ پوری دنیا ان طالبان کے خلاف ہو گئی ہے۔
محمد عارف
16 اکتوبر, 2012 01:26
ملالا سے میرا کوئی ذاتی عناد نہیں ۔ خدا وند عالم کے حضور التجا ہے کہ اس کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے اور لمبی زندگی عنائت فرمائے ۔ آمین کیا ملالا کے بعد کسی اور متاثرہ کے لیئے بھی ملالا کی طرح ہی حکوت پاکستان ہمدردی کا مظاہرہ کرے گی ۔ اگر نہیں تو کیوں اور اگر ہاں تو اب بھی ہزاروں ملالائیں ہر شہر کے ہر ہسپتال میں بے رحم ڈاکٹروں سے رحم کی بھیک مانگ رہی ہیں ۔ ملالا کو کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں ۔ کہ اس کے علاج کا خرچ حکومت اٹھائے گی اور وہ بھی برطانیہ کے ہسپتال میں
sana chaudhary
18 اکتوبر, 2012 06:43
Malala ye tmhara kuch nai kar sakty jab hm tmhary sath hai۔ ap thek ho jao pher hm sab mil k inhe dekh lain gay.
sana chaudhary
18 اکتوبر, 2012 07:20
malala ko par nai lagy but is me malala ka koi kasor nai ye jo ilaj karwa rhy han na unhon ne e malala ko marwany ke koshish ke hai ye ilaj to 1 darama hai politations ka
سروے
مقبول ترین
قلم کار

ڈرامے کی آخری قسط

اب اس آخری میلوڈرامہ کا جو بھی انجام ہو- اس نے پاکستانیوں کی آخری ہلکی سی امید کوبھی ریزہ ریزہ کردیا ہے-

پی ٹی آئی کی خالی دھمکیاں

جو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، وہ حقیقت سے دور ہیں۔ ایسا کوئی راستہ موجود نہیں، جس سے پارٹی اپنی ان دھمکیوں پر عمل کر سکے۔

بلاگ

سیاست میں شک کی گنجائش

شکوک کے ساتھ ساتھ ان افواہوں کو بھی تقویت مل رہی ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری اصل میں اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔

پکوان کہانی : شاہی قورمہ

جو اکبر اعظم کے شاہی باورچی خانے کی نگرانی میں راجپوت خانساماؤں کے تجربات کا نتیجہ ہے۔

دفاعی حکمت عملی کے نقصانات

مصباح کے دفاعی انداز کے اثرات ہمارے جارحانہ انداز رکھنے والے بیٹسمینوں پر بھی پڑے ہیں

پاکستان ایک "ساس" کی نظر سے

68 سالہ جین والر کو پاکستان بہت پسند آیا، اتنا زیادہ کہ بقول ان کے مجھے پاکستان سے محبت ہوگئی ہے۔