230412-rehman-malik-670
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا پریس کانفرنس کے دوران ایک انداز۔—اے ایف پی۔

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ شمالی وزیرستان میں کسی فوجی آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں میڈیا سےبات چیت کے دوران کہی۔

رحمان ملک نے ملالئے یوسفزئی کے حوالے سے بتایا کہ انہیں پیر کی علی الصباح برطانیہ روانہ کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کے بنا پر روانگی کا پروگرام ظاہرنہیں کیا گیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق ملالئے کی حالت بہتر ہے اوردماغی سوزش میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ملالئے پرحملہ کرنے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور حملہ کی سازش پاک افغان سرحدی علاقے میں تیارکی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں