پشاور پولیس۔ فائل فوٹو

نوشہرہ: پولیس نے منگل کو تحریک طالبان پاکستان کے اورکزئی کے سربراہ قاری سعید کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کالعدم تنظیم کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے۔

ڈان نیوز کے نمائندے ظاہر شاہ شیرازی کے مطابق قاری سعید کو پولیس نے نوشہرہ کی پبی تحصیل کے بندہ نبی گاؤں سے ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ تھا کہ قاری سعید خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے بیٹے میاں راشد حسین کی دوسری برسی کی تقریب کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

راشد حسین کو جولائی 2010 میں ضلع نوشہرہ میں ان کے آبائی علاقے پبی میں گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

دریں اثنا تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے نامعلوم مقام سے ڈان نیوز کے نمائندے ظاہر شاہ سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے قاری سعید کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاری سعید بالکل محفوظ ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں