-پی پی آئی فوٹو

پشاور: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے جعلی ڈگری کیس میں صوبائی وزیر کھیل اور سیاحت سید عاقل شاہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

 الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں صوبائی وزیر کھیل کے خلاف ریفرنس دائر کیا۔

 بدھ کے روز کیس کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر کھیل عدالت کے سامنے پیش نہ ہو سکے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے صوبائی وزیر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 عدالت نے عاقل شاہ کو بیس نومبر کو دوبارہ عدالت طلب کرلیا ہے۔

 واضح رہے کہ سات ستمبر کو الیکشن کمیشن نے وزیر کھیل خبیرپختونخوا کی ڈگری کو جعلی قرار دیا تھا۔

 الیکشن کمیشن کے ارکان جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی اور جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان پر مشتمل بینچ نے صوبائی وزیر کی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کی تھی۔

 دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے سید عاقل شاہ کی دو ڈگریوں کو جعلی اور ایک کو غیر مستند قرار دے دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں