گزشتہ دو سالوں کی ہی طرح اس سال بھی صوبہ سندہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔ اے پی فوٹو

اسلام آباد: نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق، گزشتہ پانچ ہفتوں سے ہونے والی مون سون بارشوں کے نتیجے میں کل چار سو پچپن افراد ہلاک ہوئے۔

پاکستان گزشتہ دو سالوں کے دوران سیلابوں کا شکار رہا ہے جس میں دو ہزار دس کا تباہ کن سیلاب بھی شامل ہے جس میں تقریباً اٹھارہ سو افراد ہلاک اور دو کڑوڑ دس لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔

پچھلے دو سالوں کی ہی طرح اس سال بھی صوبہ سندہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں تیس لاکھ افراد سیلاب کے زیر اثر آئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ نوے ہزار رہی اور بلوچستان میں تقریباً دس لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

ستمبر سے لیکر اب تک دو لاکھ ساٹھ ہزار افراد ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں تاہم این ڈی ایم اے کے مطابق ڈھائی ہفتے قبل متاثرین کی تعداد دو لاکھ نوے ہزار تھی۔

این ڈی ایم اے کی طرف سے شائع کیے گئے ڈیٹا کے مطابق سیلاب کے باعث دس لاکھ سے زائد فصلیں بھی متاثر ہوئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں