نئے سیارے کا تصوراتی خاکہ۔ —اے پی

لندن: یورپی ماہرین فلکیات نے زمین کے سائز کے برابر دوسرا سیارہ دریافت کرلیا ہے۔

اس بات کا اعلان بدھ کو جنیوا آبزرویٹری کے ماہرین فلکیات سٹیفن اودرے اور زیویر ڈومیسکی نے کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے زمین کے قریبی مدار میں گردش کرنے والا یہ نیا سیارہ  ہمارے شمسی نظام سے باہر واقع ہے۔

دنیا سے 25 ٹریلین میل دور اس سیارے کی سطح کا درجہ حرارت ایک اندازے کے مطابق 2,192 فارن ہیٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کی گئی تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ جب بھی سورج کے گرد گردش کرنے والا سیارہ دریافت کیا جاتا ہے تو عموماً اس نظام میں دیگر سیاروں کی موجودگی بھی یقینی ہے۔

سٹیفن اودرے نے نئے سیارے کو تاریخی دریافت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارا قریبی پڑوسی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں