سابق صدر پرویز مشرف۔ اے پی فائل فوٹو

راول پنڈی:راول پنڈی میں ایک عدالت کے جج کی رخصت کے باعث پرویز مشرف جائیداد ضبطگی کیس کی سماعت تین نومبر ملتوی کر دی گئی ہے۔

 بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کے عدالتی فیصلے کے خلاف صہبا مشرف کی درخواست کی سماعت آج انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہونا تھی.

 تاہم جج چوہدری حبیب الرحمان کے رخصت پر ہونے کے باعث مقدمے کی سماعت نہ ہو سکی۔

 واضح رہے کہ چھ اکتوبر کی سماعت کے دوران  عدالت نے صہبا مشرف کے ذرائع آمدن کی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں