عافیہ کو گولی مارنے والا امریکی تھا اس لئے تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں اور میڈیا خاموش ہے، فضل الرحمان۔ فائل فوٹو

پشاور: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملالہ پر حملے کے خلاف تو بہت شور مچایا گیا مگر ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر سب خاموش ہیں۔

 پشاور میں سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی کے بیٹے ضیاد درانی کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان کی غلطیوں کو بھی وہ تسلیم کرتے ہیں تاہم ہر طرح کے مظالم کو ظلم ہی سمجھنا چاہئے۔

 انکے مطابق چونکہ عافیہ کو گولی مارنے والا امریکی تھا اس لئے تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں اور میڈیا خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلے انصاف کی بنیاد پر نہیں ہوتے۔

 جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر نوجوانوں کے اندر تبدیلی کی خواہش ہے تو سب سے پہلے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Ishaque Mahar Oct 22, 2012 02:20pm
Moulana is 100% correct and U.S.A is world's No.1 terrorist.
Ishaque Mahar Oct 22, 2012 02:24pm
most of Malala's has been martyred by U.S and Pakistani soldiers, but no one media channel cried, why only Malala.....?