shahbaz-sharif-670
وزیراعٰلی پنجاب شہباز شریف۔ —فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہیں۔

ہفتے کے روز ضلع چکوال کی تحصیل کلر کہار  کیڈٹ کالج میں سالانہ اسپورٹس ڈے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صدر آصف علی زرادری نے بھی انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) سے پچاس کروڑ روپے لیے تھے، ان کا بھی حساب ہونا چاہیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ملک کو توانائی بحران سمیت کئی چیلجنز کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق پنجاب کا تعلیمی نظام عالمی معیار کا ہوگیا ہے۔

 اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب نے لڑکیوں کے لیے دانش اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر میں مزید دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Talib Hussain Oct 20, 2012 05:48pm
Laptop distribution is good to obtain a good survey report. weldone shehbaz.