اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی ایجنسیز کی کارروائی میں مبینہ طور پر سات شدت بسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ فائل تصویر

پشاور: اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی  س کے نتیجے میں مبینہ طور پر 7 شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میں جندری کلے اور بوٹاخیل میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 7 شدت پسند ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک 122 سیکیورٹی اہلکار جان بحق اور 172 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 638 شدت پسند ہلاک اور 339 زخمی ہو چکے ہیں۔ آپریشن کے دوران 92 فیصد سے ذیادہ علاقہ شدت پسندوں سے خالی کرایا جا چکا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں