صدرِ پاکستان آصف علی زرداری۔ فائل تصویر

اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں سے جنگ کے لئے قومی اتفاقِ رائے ضروری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ ہمیں ان ( عسکریت پسندوں) کی جوابی کارروائی نے نبرد آزما ہونے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لینا چاہئے۔

اسلام آباد میں منعقدہ میڈیا، عسکریت پسندی اور شفاف انتخابات کے موضوع پر ساوتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما ) کے تحت ہونے والی کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی اتفاقِ رائے کے ساتھ لڑی جائے گی۔

' ہم اس امر پر متفق ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے لیکن کیا ہم پلٹ کر آنے والے وار کیلئے تیار بھی ہیں؟ صدر نے سوال کیا۔

اگر ہم خود اپنے درمیان مفاہمت پیدا نہیں کرسکے تو ہم دیگر ممالک کے ساتھ بھی ہم آہنگی پیدا نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا۔

صدر زرداری نے کہا کہ حالیہ صورتحال میں یوں لگتا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ  اتفاقِ رائے کی بات کرنا بے کار ہے۔

زرداری نے کہا کہ جب (دہشگردی کیخلاف) جنگ چھڑی تو کئی ممالک نے آگے بڑھ کر اپنی مدد کے وعدے کئے لیکن صرف چین ایسا ملک تھا جس نے  اس جنگ میں حقیقی معنوں میں پاکستان کی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ 'ایک صدر کی حیثیت سےمیں قوم کے سامنے جوابدہ' ہوں اور انہوں نے ساتھ ہی میڈیا سے درخواست کی کہ وہ تصویر کے دونوں رخ دکھائے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مالی بحران آیا ہوا ہے۔

انہوں نے نے ملالئے یوسفزئی سمیت دہشتگردی سے متاثر ہونے والے ہر بچے کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے بعد اس پر عوامی ردِ عمل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی وکیل ان کا کیس لڑنے کیلئے تیار نہیں تھا اور ان کے اہلِ خانہ سے بھی بہت کم لوگوں نے اپنی مدد اور تعاون کا اظہار کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

zafarhassan Oct 21, 2012 07:32pm
i m thankful to the dawn that they help me a lot i have been in search of websites for translating urdu into english but the dawn.com is the first site that fulfills my requirements thanks.....!
محمد عارف Oct 22, 2012 01:40am
صدر صاحب جو گورنر تاثیر نے کیا ۔ کیا وہ ٹھیک تھا ۔