چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم۔ فائل تصویر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس فیصلے میں سیاستدانوں کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس کاروائی کی کوئی گنجائش نہیں۔

چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد الیکشن کمشن میں میڈیا سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہم نے بتایا کہ اصغر کیس فیصلے میں الیکشن کمیشن کے پاس سیاستدانوں کیخلاف کاروائی کا کوئی ائینی جواز نہیں ہے۔

رحمان ملک کی اہلیت سے متعلق فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ چیرمین سینٹ سے تاحال ریفرنس موصول نہیں ہوا،ریفرنس موصول ہونے پر رحمان ملک کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں عام انتخاب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسرز عدلیہ سے تعینات کرنے پر بات ہوئی جس میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں