اسلام آباد ہائی کورٹ۔— فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد کی اعلی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں چھ ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قادری پر مشتمل سنگل بینچ نے منگل کو دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بابر اعوان اور کوکب اقبال ایڈوکیٹ کی آئینی درخواستوں کی سماعت کی۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے حکومت کو چھ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزاروں نے چھ ماہ قبل آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔

ان کا موقف تھا کہ اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کا نفاذ نہ ہونے کے باعث عام آدمی کے حقوق سلب ہو رہے ہیں۔

درخواست کے مطابق جمہوریت کا تقاضہ یہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں، لہذا ملک کے دیگر علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں۔

درخواست گزاروں کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کئی سالوں سے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں