پولیس جائے واردات پر موجود ہے۔ فوٹو پی پی آئی

کراچی: کراچی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بناتے ہوئے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا دوسری جانب فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور آج  بھی تین افراد ہلاک ہوگئے۔

نارتھ ناظم آباد کے علاقہ کے ڈی اے فلیٹوں کے قریب مشکوک بیگ میں بم کی موجود گی کے بعد علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا۔

تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے فوری طور پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بناتے ہوئے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دیسی ساختہ تین سے پانچ کلو وزنی تھا اور ڈیٹونیٹر کے ساتھ ریموٹ ڈیوائس سے منسلک تھا۔

دوسری طرف شہر میں فائرنگ گ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کلری کے علاقے میں کراون سینما کے عقب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

اس کے علاوہ تبت سینٹر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

اورنگی ٹاون عزیز نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پینتیس سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

ملیر بکراپیڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

ناظم آباد اور لاسی گوٹھ میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں