دہشت گردی اور فائرنگ کے واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت مجموعی طور پر دس افراد ہلاک ہوگئے۔ – فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں دہشت گردی اور فائرنگ کے واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ صرف ایک واقعہ میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔

جمعرات کے روز فیڈرل بی ایریا بلاک بائیس میں نامعلوم افراد نے ایک مقامی ریستوران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقعہ پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ البتہ زخمی ہونے والے تینوں افراد بھی دوران طبی امداد دم توڑ گئے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ دکانیں اور بازار بند ہوگیا اور پولیس اور رینجرز کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ہلاک ہونے والوں میں مذہبی جماعت کے کارکنان قاری رفیق، خدائے نور اس کا بھائی جبرائیل جبکہ ہوٹل مالک عامر اور راہ گیر ساجد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واردات مین نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا ہے۔

اس سے قبل نپیئر تھانے کی حدود فقیر محمد درہ روڈ پر فائرنگ سے پچاس سالہ عبداللہ بلوچ ہلاک ہوگیا تھا۔ جبکہ لیاری موسیٰ لین میں فائرنگ سے ایک شخص چل بسا اورنگی ٹاؤن میں اقبال کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

فیڈرل بی ایریا بلاک سولہ میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن کامران ہلاک ہوا۔ جبکہ کلری میں کراون سینما کے عقب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش  بھی ملی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں