سابق صدر پرویز مشرف۔ اے پی فائل فوٹو

راولپنڈی:بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف ان کی اہلیہ صہبا مشرف کی دائر کردہ درخواست کی سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف صہبا مشرف کی درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت صہبا مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا صہبا مشرف سے رابطہ نہیں ہوسکا لٰہذا ان کی جائیداد کی تفصیلات آج وہ پیش نہیں کر سکیں گے۔

اس پر عدالت نے انہیں تفصیلات پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں صہبا مشرف نے بے نظیر قتل کیس میں اپنے شوہر کے اثاثہ جات ضبط کرنے اور بنک اکاؤنٹ منجمند کرنے کے فیصلے کے خلاف ستمبر سن دو ہزار گیارہ میں ایک درخواست  دائر کی تھی جس میں عدالتی فیصلے پر سٹے کی درخواست کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کو اس کیس میں اشتہاری قرار دینے اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے اور ضبط شدہ جائیداد درخواست گزار کے حوالے کردی جائے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Arif Nov 10, 2012 09:09am
کیا ضبط ہو گیا ہے صبا بیگم کا که وه عدالت کا قیمتی وقت ضائع کر رہی ہے. اوروکیل صاحب جی جهوٹ سے کمائ ہوئ روٹی حرام ہے . یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کی صبا سے ملاقات نہیں ہوئ جهوٹ بولنا بند کرو اور ایمانداری کا مظاہره کرتے ہوے عدالت میں تفصیلات پیش کرو کہ مشرف نے کتنی دولت حرام کی جمع کی ہے . اور کدہر کدہر چهپا کر رکهی ہوئ ہے مشرف کو بولوکہ عدالت میں پیش ہو کر آپنے جرموں کا اقرار کرو تو بہتر ہے . ورنہ وه دن دور نہیں ہے کہ تم ایک بہت بڑی عدالت میں پیش ہونے والے ہو جہاں سے فرار ممکن نہیں ہے.