وزیر قانون فاروق ایچ نائیک ۔ فائل فوٹو اے پی پی۔

اسلام آباد: وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور تاخیر سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) فخرالدین جی ابراہیم سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا تقرر آئین میں واضح ہے۔

 وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسمبلی وزیراعظم کے مشورے پر تحلیل ہوگی۔

 فاروق نائیک مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے تیار ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں