سینیئر صحافی اور کالم نگار، حامد میر۔ فائل تصویر

اسلام آباد: پیر کے روز پاکستان کے سینیئر صحافی، اینکر اور کالم نگار حامد میر کی گاڑی میں نصب ایک بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حامد میر اسلام آباد کی ایک مارکیٹ سے جب اپنے گھر کی جانب لوٹنے لگے تو قریبی موجود ایک دوسری گاڑی کے ڈرائیور نے حامد میر کی کار کے نیچے ایک مشکوک بیگ دیکھا۔

جیونیوز کے مطابق، بیگ کی نشاندہی کے فوراً بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے کامیابی سے بم کو ناکارہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق بیگ میں آدھا کلوگرام بارود رکھا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں